ابنا: عراق کےبزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نےمسلمانوں کےدرمیان اتحاد کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔النخیل نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق عراق کی مجلس اعلا اسلامی کے رہنما صدرالدین القپانچی نےکہا کہ آيت اللہ سیستانی نے نجف اشرف میں اہل سنت کی اہم شخصیتوں سے ملاقات میں تمام مسلمانوں کو پیکر واحد قرار دیا۔عراق کے بزرگ مرجع تقلید نےاس ملاقات میں مسلمانوں کوایسی تقریروں اوربیانات سےاجتناب کرنےکی ہدایت کی جس سےاتحاد بین المسلمین کمزور ہوتاہو۔آيت اللہ سیستانی نےکہاکہ صرف صہیونی ریاست مسلمانوں کےدرمیان تفرقہ اوراختلاف سےفائدہ اٹھاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110