14 فروری 2011 - 20:30

مصر کے ایک اپوزیشن رہنما نے کہا ہے کہ آج کے بعد مصر کے انقلاب کے مقاصد مکمل طور پر پورے ہونے تک ہر جمعہ کو قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں ملین مارچ ہو گا۔

ابنا: کریمہ حقناوی نے العالم ٹی وی چینل سے بات چیت میں فوجی کونسل کی کارکردگي پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے فیصلے انقلابی عوام کی خواہشات کے مطابق نہیں ہیں اس بنا پر مصری عوام اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے۔ انہوں نےکہا کہ فوجی کونسل کے اقدامات ناکافی ہیں کیونکہ مصر کے انقلابی عوام کے مطالبات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مصر کی عزت اس میں ہے کہ وہاں عوامی نظام قائم ہو اور وہ امریکہ کے سامنے نہ جھکے۔
انہوں نے مصر کے انقلاب کے لیے امریکہ کے مشکوک پروگراموں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مصر کے انقلابیوں سے کہا کہ وہ اپنے تمام مقاصد کے حصول تک آرام سے نہ بیٹھیں اور احتیاط آگے بڑھیں۔

.....

/110