5 فروری 2011 - 20:30

یمن میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح بیمار ہیں اور انہيں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابنا: صدارتی گارڈ کے ایک اسپتال میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عبداللہ صالح کو سنیچر کی سہ پہر نامعلوم علالت کی بنا پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق علی عبداللہ صالح صدارتی گارڈ کو مختصر خطاب کرنے کے بعد اپنے دفتر واپس آئے جس کے تھوڑی دیر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا یہ سب کچھ خفیہ طورپر انجام دیا گیا۔
علی عبداللہ صالح گذشتہ بتیس برسوں سے سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت سے یمن پر حکومت کررہے ہيں اور تیونس و مصر میں عوامی انقلاب کے بعد انھیں بھی اپنے ملک کے عوام کی طرف سے اسی طرح کے انقلاب کا شدید خوف لاحق ہے ۔
۔۔۔۔۔۔

/110