ابنا: البرادعی مصری امور میں امریکہ کی واضح مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی کی ساکھ مصری عوام کی نزدیک روز بروز ختم ہوتی جارہی ہے۔البرادعی نے کہا کہ حکومت مخالف گروپوں نے انہیں قومی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے اور وہ مصری فوج کے اعلی اہلکاروں سے مذاکرات کررہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزير خارجہ نے مصر میں آزاد انتخابات اور اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اب تک مظآہروں مین 150 افراد جاں بحق اور 2000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ مصری عوام آمر حسنی مبارک کو فرعون کا خطاب دے کر ان کی گرفت سے سے آزآدی چاہتے ہیں۔ مصری آمر گذشتہ 30 برسوں میں امریکہ اور اسرائیل کی زبردست حمایت کرتے رہے ہیں جبکہ مصری اور فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے میں کبھی بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ حسنی مبارک نے غزہ کے محاصرے میں غاصب صہیونی ریاست کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
- مصری انتفاضہ تصویروں کے زبانی - 1