ابنا: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سینئر عہدیدار ابوالفضل ظہرہ وند نے کہا کہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹون نے امریکہ کی طرف سے یہ درخواست کی تھی کہ ایران کے اعلی مذاکرات کار سعید جلیلی امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ویلیم برنز سے ملاقات کرلیں ۔ ایرانی عہدیدار ابوالفضل نےکہا کہ اگردوطرفہ ملاقات کی یہ درخواست استنبول مذاکرات سے ہٹ کر ہے تو اس طرح کی بات چیت کی کوئي ضرورت نہيں ہے ۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان فلیپ کراؤلی نے بھی گذشتہ روز دوسرے دور کے مذاکرات کے اختتام پر کہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہيں اور اس کے ساتھ ملاقات بھی کرنا چاہتے ہيں لیکن کیا استنبول مذاکرات کے دوران ہی یہ ملاقات انجام پاسکے گی اس کے بارے میں کچھ نہيں کہا جاسکتا۔
.........
/110