ابنا: روزنامہ الاخبار کے مطابق صدر میشل سلیمان نے منگل کی رات کو صدر بشار اسد سے ٹیلیفوں پر گفتگومیں ان سے درخواست کی کہ لبنان کے سیاسی بحران کو حل کرنےمیں ان کی مدد کریں۔ شام کے میڈیا نے رپورٹ دی ہےکہ لبنان اور شام کے حکام لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی ھٹ دھری سے برہم ہیں اور ہوسکتا ہےوہ لبنان کے مسائل میں اب مدد کرنے کو تیار نہ ہوں ۔ یادرہے شام اور سعودی عرب نے لبنان کےسیاس بحران کو حل کرنے کے لئے طویل مذاکرات کئےتھے لیکن سعدحریری کی ہٹ دھری کی وجہ سے ان کا کوئي فائدہ نہ ہوا۔اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے شام سے کہا ہےکہ سعد حریری اب سعودی عرب کی بات نہیں مان رہےہیں اور اس سے ریاض اور دمشق کے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہیں۔ یادرہے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے دورہ نیویارک کےبعد بعض حلقوں کی مداخلت کے سبب شام سعودی عرب تجویز بے اثر ہوگئي ہے اور لبنان میں دوبارہ رفیق حریری ٹریبیونل کامسئلہ بحران ساز ہوگيا ہے۔ سعدی حریری دوروز قبل نیویارک میں سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملنے گئے اوراب تک لبنان واپس نہيں لوٹےہیں۔
.............
/110