10 جنوری 2011 - 20:30

عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک خصوصی کمیٹی بنا کر سعودی عرب میں چالیس عراقی شہریوں کو ماورائے عدالت پھانسی کی سزادیئے جانے کا جائزہ لیاجائے۔

ابنا: عراقی پارلیمنٹ میں قومی اتحاد کی رکن کمیلہ موسوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پچپن اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سعودی عرب میں چالیس عراقی شہریوں کو ماورائے عدالت دی جانے والی پھانسی کی سزا کا جائزہ لے۔انھوں نے کہا آيندہ دنوں میں وزیرخارجہ کو پارلیمنٹ بلاکر ان سے درخواست کی جائے گي کہ وہ چالیس عراقی شہریوں کو دی جانے والی ماورائے عدالت موت کی سزا کے بارے میں تحقیقات کرائيں اور تحقیقات کے نتائج سے سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں۔ یادرہے سعودی عرب کی حکومت نے کچھ دن قبل چالیس عراقی شہریوں کومقدمہ چلائے ماورائے عدالت بغیر پھانسی کی ‎سزا دی تھی جس سے عراق میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110