30 دسمبر 2010 - 20:30

لبنان کےسابق وزیراعظم فواد سنیورہ نے امریکہ پر لبنان کو تقسیم کرنےکا الزام لگایاہے۔

العالم کی رپورٹ کےمطابق لبنان کےسابق وزيراعظم نے رفیق حریری قتل کیس کی عدالت کےبارےمیں اقوام متحدہ میں امریکہ کےسابق ایلچی جان بولٹن کےبیانات کو صیہونی حکومت کےمفاد اور لبنان کےخلاف قراردیتےہوئےکہاہےکہ بولٹن کےبیانات کامقصد، لبنان اورشام کےدرمیان اختلاف ڈالنا ہےجبکہ حکومت لبنان، شام کےساتھ تعلقات کوفروغ دینےکی خواہاں ہے۔لبنان کےسابق وزیراعظم فواد سنیورہ نےحریری قتل کیس کی عدالت کےبارےمیں جان بولٹن کےبیانات کی مذمت کرتےہوئےکہاکہ جان بولٹن کےتفرقہ انگیزبیانات پرخاموش نہيں رہاجاسکتاہے۔واضح رہےکہ جان بولٹن نےدعوی کیاہےکہ حزب اللہ لبنان سےوابستہ بعض عناصراورکچہ شامی حکام اس قتل میں ملوث ہیں۔

بشکریہ از ریڈیو تہران

واضح رہے کہ فؤاد سینیورہ امریکی اور سعودی حمایت سے مقررہ مدت سے کہیں زیادہ عرصے تک لبنان کے وزیر اعظم رہے اور انہیں مغرب اور عرب ممالک کی زبردست حمایت حاصل تھی چنانچہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ مغرب کے دوست ہین تاہم حقائق اتنے واضح اور تلخ ہیں کہ وہ بھی خاموش نہیں رہ سکے اور لبنان کے بارے میں امریکی پالیسی کی حقیقت بیان کرنے کے لئے بول پڑے ہیں۔

/110