29 دسمبر 2010 - 20:30

اسرائیل کے سابق صدر موشے کاتسو پر اپنی ایک ملازمہ کیساتھ زنا کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔ عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے جس کے بعد سابق اسرائیلی صدر کو چار سال جیل ہوسکتی ہے ۔

ابنا: موشہ کاتسو پر زنا کے دو الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ نوے کے عشرے میں صہیونی وزیر سیاحت کے طور پر اپنی ایک ملازمہ کیساتھ زیادتی کی تھی اور سن دو ہزار سے سات سال تک صدارتی کرسی پر براجمان رہنے والے موشے کاتسو، نے دو ہزار تین اور دو ہزار پانچ میں بھی دو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ جج جارج کارا نے پینسٹھ سالہ سابق صہیونی صدر کے شواہد کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی۔ امکان ہے کہ سابق صدر اپنا کیس لڑنے کیلئے اسرائیل کی عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائے۔

.........

/110