ابنا: جلوس عزاداری کے تمام تر انتظامات پاکستانی شیعہ برادری کی بڑی قدیمی تنظیم حسینی مشن نیدرلینڈ نے کئے تھے۔ حسینی مشن ہیگ میں 32واں عشرہ محرم کر رہی ہے، عزاداری کا یہ جلوس یورپ کا سب سے بڑا جلوس ہوتا ہے جس میں چھ ہزار افراد نے امسال شرکت کی۔ جلوس میں بے شمار ماتمی حلقے تھے جبکہ خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد ہیگ کی شاہراہوں سے سینہ کوبی کرتے گزر رہے تھے۔ عزاداران حسین نے دودھ و دیگر مشروبات کی سبیلیں لگا رکھی تھیں۔ محفل علی ہیگ میں علامہ سید عمران بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسلام باقی ہے اور اسلام کے ساتھ حسین (ع) کا نام باقی ہے امام حسین (ع) بلاامتیاز مذہب، ملت و جغرافیائی حدود ہر حریت نواز انسان کے رہبر و پیشوا ہیں۔طاغوتی طاقتیں اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ان حالات میں حضرت امام حسین (ع) کی ذات جو مرکز اتحاد ہے مسلمانوں کو بلاامتیاز حسینی پرچم تلے جمع کر سکتی ہے۔ آغا اختر حسین، نثار حیدری ،عوان رانا اور دیگر افراد نے حضرت امام حسین (ع) کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
..........
/110
- لندن میں سید عشرت حسین کے گھر پر مرثیہ نو تصنیف کی مجلس عزا