ابنا: چار روزہ دورہ بھارت کے آخری دن انہوں نے ممبئی کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونیوالے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔نکولس سرکوزی نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ کے پاکستانی سرحدی علاقوں میں محفوظ ٹھکانے ہیں جن کی وہ مذمت کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل برداشت ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی جائے اور دہشت گرد گروپ اپنی کارروائیاں کریں۔ انہوں نے پاکستانی حکام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں ۔
.........
/110