اسلام آباد کے صحافی شکیل ترابی کے گمشدہ بیٹے کاپتالگالیاگیا حسن شرجیل ترابی سے والدہ اور ماموں کی پاک افغان سرحد کے قریب لوارا کے مقام پر ملاقات کرائی گئی۔اسلام آباد میں ڈی آئی جی آپریشنز بنیامین نے جیو نیوزکو بتایا کہ پولیس نے اپنے ذرائع سے رابطہ کر کے اس ملاقات کا اہتمام کیا ، حسن شرجیل ترابی خیریت سے ہیں اوران کی والدہ نے بیٹے سے ملاقات کرانے پر انھیں شکریہ کا ٹیلی فون بھی کیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حسن شرجیل افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہاہے۔ ملاقات کے دوارن حسن شرجیل کی والدہ انھیں گھر واپسی کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہیں۔حسن شرجیل یکم جنوری2010 سے لاپتاتھے اور خیال ظاہر کیا جارہا تھاکہ وہ خفیہ ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں۔ان کی گمشدگی پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لیاتھا۔ .....
/110