1 دسمبر 2010 - 20:30

شیعہ عمائدین کا قتل عام سوالیہ نشان ہے، حکومت کراچی میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری بے نقاب کیا جائے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی کہا ہے کہ شیعہ عمائدین کا قتل عام حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے کراچی میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے،شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور بے نقاب کیا جائے۔ معروف شیعہ رہنما نیئر زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کی آمد نزدیک ہے اور حکومت اب تک سانحہ عاشورا،سانحہ اربعین سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات جن میں حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار مقدس پر ہونےوالے بم دھماکے بھی شامل ہیں ،کے اصل محرکات کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ دوسری جانب ایک ہفتہ کے اندر دو شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور شہر میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خطر ناک دہشت گردوں کی موجودگی حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اگر بے گناہ شیعہ عمائدین اور نوجوانوں کی قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری رہا اور حکومت نے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی وضع نہ کی تو احتجاجاً تحریک چلائی جائے گی جس کا دائرہ حکومتی ایوانوں تک پھیلا دیا جائے گا،انہوںنے پیر کے روز دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معروف شیعہ رہنما او ر پاسبان عزاءکے بانی رکن نیئر زیدی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور حکومت سے ان کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور انہیں عبرتناک سز دینے ا کا مطالبہ کیا.

...........

/110