21 نومبر 2010 - 20:30

احمدی نژاد نے اپنی پرانی کار محروم افراد کی مدد کے لئے متعلقہ ادارے کو عطیہ کے عنوان سے پیش کی ہے اور حکومت نے کار کی بین الاقوامی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ویلفیئر ایند سوشل سیکورٹی کے وزیر نے کہا کہ کہ صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے زیر استعمال پرانی کار، گذشتہ روز  "مسکن مہر پراجیکٹ" کے حوالے منعقدہ مخیرین کانفرنس میں محروم افراد کے لئے گھر بنانے کی نیت سے بین الاقوامی نیلامی کے لئے پیش کی گئی ہے۔ انجنئر صادق محصولی نے کہا کہ آج پیر کے روز اپنی وزارت کے صوبائی شعبوں کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسکن مہر کانفرنس منعقد ہوئی صدر اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے محروم افراد کے لئے گھر بنانے میں مدد کے عنوان سے اپنی کار کا عطیہ دیا جسے بین الاقوامی نیلامی کے لئے پیش کیا گیا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت کا اعلان عنقریب ہونے والا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر احمدی نژاد دنیا میں واحد صدر ہیں جن کی دولت میں ـ 6 سالہ صدارت کے باوجود ـ کوئی اضافہ نہیں ہوا اور ان کی ذاتی کار فرانسیسی ساخت کی پیجوٹ 504 (Peugeot 504) ماڈل 1977 ہے اور یہ کار ابھی تک ان کے زیر استعمال ہے۔

.........

/110