15 نومبر 2010 - 20:30

اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو مطلوب القاعدہ اور طالبان کے کئی جنگجو اب دنیا میں نہیں رہے۔

دہشت گردوں پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے چیئرمین تھامس مائر ہارٹنگ نے سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمیٹی نے سینکڑوں اہداف کی نظر ثانی مکمل کر لی ہے ،اسامہ بن لادن اور ملا عمر ان433 افراد کی فہرست میں بدستور شامل ہیں ۔جن پر اقوام متحدہ نے پابندی عائد کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مزید اٹھاون درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تھامس مائر ہارٹنگ کا کہنا تھا کہ فہرست میں شامل کئی افراد کی موت واقع ہو چکی ہے اس لیے فہرست پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس میں سے دوسو افراد القاعدہ اور ایک سو تیس طالبان کے ہیں۔

......

/110