صہیونی ریاست کی غیر سرکاری تنظیم 'Peace Now نے کیا ہے۔ تنظیم کی خاتون ترجمان ہگیٹ عفران نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ''ہارہوما یہودی بستی میں زیادہ تر نئے مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے''۔اس بستی میں اس وقت سات ہزار سے زیادہ افرادرہ رہے ہیں۔خاتون ترجمان نے بتایا کہ''منصوبے کے تحت نو سو تراسی مکانات ہارہوما کے ایک علاقے میں تعمیر کیے جائیں گے، بیالیس مکانات بیت لحم کے قریب واقع علاقے میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور 320 مکانات شمالی راموٹ کے علاقے میں تعمیر کیے جائیں گے۔ترجمان نے صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے لیے نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کو ایک بڑی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ یہ منصوبہ ایسے وقت میں عوامی عزر داریاں وصول کرنے کے لیے شائع کیا گیا ہے جب صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو امریکا میں ہیں، جہاں وہ امریکی قیادت سے فلسطینیوں سے تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
..........
/110