تہران یونیورسٹی میں عارضی امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین، عراق، افغانستان میں امریکہ کے ہولناک جرائم اور ایران کے خلاف گذشتہ 31 برسوں سے امریکی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکہ کی استکباری خصلت موجود رہےگی اس وقت تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور امریکہ، ایران کے ساتھ مذاکرات کی تمنا قبر میں لے جائے گا۔ خطیب جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دورہ قم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قم کا سفر اندرونی اور بیرونی سطح پر بہت ہی کامیاب رہا اور قم کے مراجع عظام، علماء و فضلاء، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کے تاریخی نقوش قائم کئے ہیں۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ امریکہ خود کو پوری دنیا کا ٹھیکیدار سمجھتا ہے اور اسی بنا پر وہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت کرتا رہتا ہے اور دیگر ممالک میں اپنی مرضی کے افراد کو بروی کار لاتا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ منصوبہ ایران کے بارے میں گذشتہ 31 برس سے ناکام ہورہا ہے اور اسی وجہ سے وہ ایران کے ساتھ اپنی عداوت اور خصومت کو جاری رکھے ہوئے ہے انھوں نے فلسطین ، عراق ، اور افغانستان میں امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی اور امریکہ کے سنگین جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ادارے امریکہ کو لگام دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ..........
/110