1 نومبر 2010 - 20:30

قبولِ اسلا م کے بعد ٹونی بلئیر کی سالی Lauren Booth کا پہلا مضمو ن منظر ِ عام پر آگیا ہے جس میں انھوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلا ن کیا ہے۔

پیشے کے لحا ظ سے صحافی Lauren نے اپنے مضمو ن میں لکھا ہے کہ فلسطین اور ایران میں گزا رے گئے دنوں نے انھوں نے اسلام کی جانب را غب کیا جہاں انھوں نے مسلمانوں کو مغربی پروپیگنڈوں کے برعکس بالکل مختلف ماحول پایا۔ انھوں نے واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کی جدّوجہد میں مصروف ہیں اور اب بھی وہ یہ جدو جہد جاری رکھیں گی۔ اپنے مضمو ن میں انھوں نے انکشا ف کیا ہے کہ ان کے والد حدسے زیادہ شراب نوشی کے عادی تھے جس کے باعث ان کے گھر کا ماحو ل بہت خرا ب رہتا تھا لہذامسلمان ہو نے کے بعد جب انھوں نے شرا ب نوشی تر ک کرنے کا اعلان کیا تو ان کی والدہ اس بات سے بہت خوش ہوئیں۔انھوں نی یہ بھی لکھا ہے کہ جب انھوں نے اپنی بیٹیو ں کو بتایا کہ اب وہ اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپیں گی اور بالکل شرا ب نہیں پیئیں گی تو وہ اُن کے اِس فیصلے سے بہت خو ش ہوئیں۔ 

........

/110

شیعہ ہونے والی ٹونی بلئیر کی سالی لاورن بوتھ:- اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ پہلی مرتبہ قم میں محسوس کیا