23 اکتوبر 2010 - 20:30

مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہر قسم کے اختلافات کا خاتمہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا کنونشن اس وقت تاریخی شہر حیدر آباد میں جاری ہے اور مزید ایک روز جاری رہیگا۔کنونشن کی پہلی نشست جو کہ محفل مذاکرہ سے عبارت تھی رات تقریبا 12بجے اختتام پذیر ہوئی محفل مذاکرہ کے آغاز میں مرکزی ترجمان مجلس وحدت علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہر قسم کے اختلافات کا خاتمہ ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں مجلس کے عہدیداران سے کہا کہ باہمی طور پر متحد رہنا بذات خود ایک نعمت ہے اور اب تک مجلس وحدت نے یہی کام سرانجام دیا ہے اور دیتی رہے گی۔ اختلافات کے ابواب کو بند کرنا ضروی ہے اس وقت جو بھی در اہلبیت (ع) سے وابستہ ہے وہ دشمن کی زد پر ہے لہذا ملت جعفریہ میں کسی قسم کی تقسیم کسی بھی طور جائز نہیں۔انھوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی طور پر اعتماد و اعتبار انتہائی اہم ہے دنیا کی باشعور قومیں ایک دوسرے پر نکتہ چینی کے بجائے حوادث کی روگ تھام کی فکر کرتیں ہیں اور حادثات میں باہم متحد ہوجاتیں ہیںانھوں نے زورد یکر فرمایا کہ کسی کی بھی دل آزاری نہ کی جائے باہمی طور پر وحدت کو فروغ دیں اور بے اعتمادی کے عنصر کو اپنے اندر جگہ نہ دیں مرکزی ترجمان کے خطاب کے بعد محفل مزاکرہ کا آغاز ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری سمیت قائدین نے حاضرین کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

انھوں نے مجلس کی کراچی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ کراچی کے عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔

مولانا حسن ظفر نقوی نے کہ : ایسا لگتا ہے کہ حکمران جماعتیں کراچی پر قبضے کی جنگ لڑ رہی ہیں، کراچی اور اس کے مظلوم عوام پر رحم کیا جائے اور یہ خون کی ہولی بند کی جائے۔انہوں نے کراچی اور اس کے مظلوم عوام پر رحم کی درخواست کرتے ہوئے کہا: حکومت کراچی کی بحرانی صورتحال پر غور کرے اور خون کی ہولی بند کرائے۔مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا: محب وطن علماء، دانشور اور سیاسی رہنما حضرات مصلحتوں کا لبادہ اتار کر ملک کو بچانے کیلئے میدان میں نکلیں۔

بشکریہ از mwmsupporters . com و شیعیت نیوز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110