پاک افغان سرحد پر نقل و حمل روکنے کیلئے امریکہ اپنی فوج لگائے، مستقبل میں پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔جمعہ کویہاں میڈیاسے گفتگومیں وزیردفاع چوہدری احمدمختارنے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی کا نظام بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیگر افواج کی موجودگی سے ہمارے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ نے پرانے ایف 16 اور کوبرا ہیلی کاپٹرز کی قیمت بڑھا دی ہے، ان جہازوں کی قیمت پاکستان کی قوت خرید سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر نقل و حمل روکنے کیلئے امریکہ اپنی فوج لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110