علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شعبہ خواتین کی عہدہ داران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس طرح انسان کی فردی ذمہ داریاں ہیں اسی طرح اس کی اجتماعی ذمہ داریاں بھی ہیں انہوں نے کہا کہ فردی زندگی اور اجتماعی زندگی دونوں میں نظم و ضبط کی سخت ضرورت ہے ،مولاعلی ع نے اپنی وصیت میں کامیابی کے دو اہم پہلو بیان کیے ہیں جو پرہیزگاری اور نظم و ضبط سے عبارت ہیں آپ نے مجلس وحدت کی مختلف اضلاع اور یونٹس ذمہ داران سے کہا کہ ”آپ خواہران ہر روز قرآن مجید کی تلاوت کیا کریں اور اپنی زندگی کو قرآنی رنگ میں ڈال دیں ،آپ خواتین کی گود ہیں جہاں سے شیر دل علماءو دانشور اور ہیروز تربیت پاتے ہیں “آپ نے اپنے خطاب میں روحانیات کو انسانی کامیابی و کامرانی کا اہم ترین اور بنیادی ترین عنصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”میری بیٹیو ہمیشہ باوضو رہا کرو،اور جان لو کہ ہم ہمیشہ خدا کے حضور ہیں ،ہماری زندگی کو عملی طور پر اہلبیت ع کے نقش قدم پر چلتی نظر آنا چاہیے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں خواتین پر مطالعہ اور دنیا سے باخبر رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا آج دنیا ایک گاﺅں کی شکل اختیار کر چکی ہے اور آپ پر فرض ہے کہ معارف اسلامی کے مطالعات کے ساتھ ساتھ دنیا کے حالات سے باخبر رہیں،اپنے رہبر کی معرفت اس وقت انتہائی اہم ہے اور ہمارا رہبر تاریخ تشیع کی بے مثال شخصیات میں سے ہے ،عشق رہبر ی اور ولایت فقیہ سے وابستگی ہماری حق و باطل کی شناخت میں آسانیاں پیدا کرتی ہےاس تقریب سے شعبہ خواتین کے سیکرٹری جنرل علامہ مظہر حسین کاظمی نے ابتدایی کلمات ادا کیے اور کہا کہ اس وقت شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا عمل ملک بھر میں جاری ہے اور انشاء اللہ عنقریب تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو جایے گا۔واضح رہے کہ اس تقریب میں ضلع چینوٹ فیصل آباد اور رجوعہ سادات کی یونٹس کی عہدہ داران شریک تھیں۔
.......
/110