الجزیرہ ٹی وی چینل نے ایک فلم دکھائی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی عرب خآتون کی توہین اور تذلیل کی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کردیں اور اس کے ارد گرد جمع ہوکر گانا گانے لگے ایک فوجی نے فلسطینی عرب خاتون کے سامنے ڈانس کرنا شروع کیا اور اس کی توہین اور تذلیل کی۔یہ فلم کل رات صہیونی ٹی وی کے چینل 10 سے بھی دکھائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی اکثر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی اور ان کی توہین کرتے رہتے ہیں اور فلسطینیوں کی توہین و تذلیل کا اصل سبب عرب رہنماؤں کو قراردیا جارہا ہے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔مغربی کنارہ : انتہا پسند صہیونیوں کا حملہ ۔۔ مسجد‘ قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کردیئےمغربی کنارے میں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے حملہ کر کے مسجد اور قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کر دئیے۔ بیت فجر میں میونسپل کونسل کے ایک عہدیدار علی تھوابتی نے بتایا انتہا پسند یہودیوں کا مسلح گروپ مسجد میں داخل ہوا دیواروں پر نازیبا کلمات لکھے، قرآن پاک کے 15 نسخے، قالین نذر آتش کئے اور فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا فلسطینیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ دسمبر کے بعد یہ چوتھا واقعہ ہے کہ انتہاپسند یہودیوں نے مسجد کی دیواروں پر نازیبا کلمات لکھے۔ اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک فلسطینی مفتی محمد حسین نے کہا یہودی آبادکار علاقے میں کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110