26 ستمبر 2010 - 20:30

پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں جمہوری عمل کے دفاع اور اس کے تحفظ کے عزم اور تمام مسئلہ آئین کے مطابق حل کرنے کے اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان کے ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ایوان صدرمیں ملاقات ہوئی ،نوے منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل کیانی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں جمہوری عمل کے دفاع اور اس کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا گیا ، تینو ں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہتمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق حل کئے جائیں گے۔ملاقات میں ملک بھر میں سیلاب زدگان کی امداد اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سمیت میں کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

........

/110