ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے تہران میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ معاہدے کے تحت ایس300 میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔ مگر اگر ایسا نہ ہوا تو اُسے ایران کو زرتلافی ادا کرنا پڑے گا۔ایران نے دو ہزار سات میں ایس 300 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم روس نے اِسکی فراہمی میں تاخیر کردی تھی۔ اور اب ماسکو نے میزائل سسٹم دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ اقوام متحدہ کی تہران کیخلاف نئی پابندیوں کی وجہ سے معاہدے پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ اسرائیل اور امریکا بھی ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم فروخت کرنے کی سخت مخالفت کرچکے ہیں۔
..........
/110