19 مارچ 2010 - 20:30

ترکی کےایک اسلامی سینٹر نے اس ملک کے غیرسرکاری اداروں کو دعوت دی ہےکہ وہ امام موسی صدرکوتیس سالہ اسیری سے رہا کرانےکی کوشش کریں۔

ارناکی رپورٹ کےمطابق قدس کے ثقافتی مرکز نے اپیل کی ہے کہ مظلوموں اور محروموں کے ناصر و مددگار اور بیت المقدس کے زبردست حامی امام موسی صدر کے اہل خاندان کے بقول وہ ابھی زندہ ہیں اور لیبیا میں قید ہیں۔استنبول میں قائم اس اسلامی سینٹر نے دانشوروں، مفکرین، مصنفین اورحریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلےمیں مل کرکام کریں اور اس تحریک میں شامل ہوجائیں؛ اور ترکی کے غیرسرکاری ادارے صہیونی ریاست کےخلاف امام موسی صدر کی قابل فخر کاوشوں کے تئیں اپنی وفاداری کا عملی ثبوت دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110