9 ستمبر 2010 - 19:30

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کے اعلان کی شددی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پادری صہیونیوں کا آلہ کار ، شرانگیزاور شرپسند انسان ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کے اعلان کی شدید مذمت کی اور اس کے اقدام کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پادری صہیونیوں کا آلہ کار ، شرانگیزاور شرپسند انسان ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل تہران میں غیر ملکی سفراء کے اجلاس میں ان بات پر تاکید کی گئی ہے کہ وہ  اپنی حکومتوں کے توسط سے امریکی پادری کے اشتعال انگیز حرکات کا پیچھا کریں  مہمانپرست نے کہا کہ امریکی پادری ذہنی بیمار ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی صہیونیوں کا آلہ کار بھی ہے جو سیاسی جنگ میں شکست کھانے کے بعد اب مذہبی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/110