انہوں نے یہ بات میو اسپتال لاہور میں مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری کے ہمراہ سانحہ کربلا گامے شاہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں کہی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان مشکل دور سے گزررہا ہے،سیلاب نے ملکی معیشت کی کمرتوڑ دی ہے ،ایسے حالات میں بھی اپنی سفاکانہ سرگرمیوں سے بازنہ آنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔اس موقع پروفاقی وزیر نے اپنی مدد آپ کے تحت جمع کی جانے والی رقم سے زخمی خواتین کو15،15 ہزار جبکہ مردوں اوربچوں کو دس دس ہزارروپے دینے کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110