یہ بات انھوں نے کمیلی ہاؤس کراچی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ لاہور کے جلوس میں شعیہ اور سنی دونوں موجود تھے، دونوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور انھیں لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی آپس میں اتحادبرقراررکھیں اور اس منزم سازش میں نا ائیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کوپکڑنے میں حکومت سنجیدگی نہیں دکھارہی اور گرفتار ملزمان کو بھی فرار کرادیا جاتا ہے۔ سربراہ جعفریہ الائنس نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کھل کر سب کے سامنے آگئی ہے اور دہشتگردی کے ان واقعات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ انھوں نے سانحہ لاہور کے واقع پر تین روزہ پر امن سوگ کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔
/110