1 ستمبر 2010 - 19:30

کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت14 شدت پسند ہلاک اور9 زخمی ہوگئے / وادی تیرا میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہونے والے ش21دت پسندوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت14 شدت پسند ہلاک اور9 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹر سے وسطی کرم کے علاقے چنارک میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی ۔ کارروائی میں شدت پسندوں کمانڈر صدیق اللہ سمیت14 شدت پسند مارے گئے اور نو زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے تربیتی مرکز سمیت تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔دریں اثناء وادی تیرا وادی تیرا میں فوجی حکام کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق  منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں  جیٹ طیاروں نے وادی تیرہ میں شدت پسندوں کے بارہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں 45 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے جن علاقوں پر بمباری کی ہے ان میں نارائی بابا، شیندانہ، شیندرب اور تیندرب شامل ہیں۔وادی تیرہ میں لشکر اسلام، انصارالاسلام اور امر بالمعروف نامی شدت پسند تنظیمیں موجود ہیں۔لشکر اسلام اور انصار الاسلام کے درمیان کافی عرصے سے جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/110