28 اگست 2010 - 19:30

آیت‌اللہ العظمی شیخ جعفر سبحانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمانان عالم سہم امام (ع) کا ایک تہائی حصہ پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد میں صرف کرسکتے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی شیخ جعفر سبحانی نے بیان کے ضمن مین ایک فتوی صادر فرمایا ہے جس کا متن درج ذیل ہے:

باسمہ تعالی

معصومین علیہم السلام کی حدیث مین مذکور ہے کہ «من أصبح و لم یهتم بأمور المسلمین فلیس بمسلم». جو شخص رات گذار دے اور مسلمانوں کی ضروریات پوری کرنے کا اہتمام نہ کرے وہ مسلمان نہیں ہے۔

پاکستان مین سیلاب کے المناک حادثے نے ـ جو ہمارے کروڑروں بھائیوں اور بہنوں کے بے گھر و بے پناہ ہونے کا سبب بنا ہے ـ  مسلمانان عالم اور بالخصوص مسلمانان ایران کے قلوب کو مجروح و مغموم کردیا ہے۔ ایسی صورت حال میں ان ضرورتمندوں کی مدد کرنا ایک اخلاقی، انسانی اور دینی فریضہ ہے۔ امید ہے کہ مسلمانان عالم حتی الوسع ان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں اور وہ سہم امام علیہ السلام کا ایک تہائی حصہ ان امور میں صرف کرسکتے ہیں۔ اس روز کی امید کرتے ہیں جب اللہ تعالی کی عنایتون اور مسلمانوں کی امداد کی بدولت اس ملت (ملت پاکستان) کے چہروں سے رنج و غم کی گرد چٹ جائے اور سارے سیلاب زدگان اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جائیں۔

والسلام و علیكم و رحمۃ‌اللہ و بركاتہجعفر سبحانی29 اگست 2010

-

- پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا اہم پیغام- پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی طرف سے 50ہزار ڈالر امداد

- پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے شیعہ مرجعیت کا پیغام

- پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں:پاکستان کے سیلاب زدہ مسلمانوں کی امداد کے سلسلے میں آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا پیغام