رپورٹ کےمطابق آج ایک کاربم دھماکہ صوبہ واسط میں گورنر ہاؤس کے سامنے ہوا جس میں بارہ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ایک کار بم دھماکہ شہر کربلا کےحی النصر کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کے پاس ہوا جس میں سات افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوگئے۔شمالی بغداد میں ہونے والے دھماکے میں پندرہ ہلاک اور چوالیس زحمی ہوئے ہيں۔ایک کاربم دھماکہ صوبہ الانبار کے الرمادی شہر میں ہوا جس میں تین شہری جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔بعقوبہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بھی چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے جبکہ کرکوک میں ہونے والے کاربم دھماکےمیں دس افراد مارےگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110