20 اگست 2010 - 19:30

امریکی حکومت نے اعتراف کرلیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ملک بن گيا ہے۔ امریکی حکام نے اعتراف کیا ہےکہ ایران نے بوشہر ایٹمی بجلی کے ری ایکٹروں میں اٹافک فیول انجکٹ کرکے ایٹمی ملکوں میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اور تجزیہ کاروں کا خیال ہےکہ چاہے امریکہ کو برا لگے یا اچھا لگے ایران ایٹمی ملک بن گيا ہے اور اسرائيل کے ایف سولہ طیارے بھی اس صورتحال میں تبدیلی نہیں لاسکتے۔فاکس نیوز کے مطابق ایسے عالم میں جبکہ ایران روس کی مدد سے اپنے ایٹمی بجلی گھر کو شروع کرنے والا ہے امریکہ اسرائیل کی مدد سے ایران کی ایٹمی توانائي کو نابود کرنے کےلئے ایران پرحملہ کرنے پرغور کررہا ہے لیکن امریکی فوج کے کلیدی افسروں اور تجزیہ نگارون کا خیال ہے کہ ایران اب اس مرحلہ سے گذر چکا ہے جب اس کی ایٹمی صلاحیتوں کو تباہ کیا جاسکتا تھا۔یادرہے اسلامی جمہوریہ ایران نے منگل سے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر میں فیول انجیکٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110