امر مسلم ہے کہ دنیا بھر کے تمام مسلمان نماز پڑھنے کے لیے خانہ کعبہ کی کی طرف رخ کرتے ہیں لیکن خود سعودی عرب میں حدّا نامی گاؤں کے لوگ گزشتہ10برس سے خانہ کعبہ سے رخ موڑ کرنماز پڑھتے رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ایک مقامی روزنامے کے مطابق مکہ مکرمہ سے شمال مغرب کی جانب 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حدّا نامی گاؤں میں مقامی لوگ جنوب مشرق ”قبلہ“ کی بجائے شمال کی جانب رخ کرکے نماز ادا کرتے رہے ہیں تاہم معلوم ہونے پر مسجد کے پیش امام نے مسجد کی جانمازوں کا رخ تبدیل کرکے قبلے کی جانب کردیا ہے اور اب وہاں کے لوگ قبلہ رو ہو گر نماز ادا کرتے ہیں۔
.........
/110