مصطفی طلاس نے کویت سے شائع ہونے والے اخبار السیاسۃ سے گفتگو کے دوران فلسطین کے بارے میں حضرت امام خمینی رح سمیت ایرانی حکام کے باعث فخر موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہاکہ ایران اور شام کا اتحاد اس بات کا موجب بنے گا کہ صیہونی حکومت اپنے اندازوں پر نظر ثانی کرے اور یہ چيز صیہونی حکومت کے پنجے سے فلسطین کی آزادی پر منتج ہوگي۔ شام کے سابق وزیر دفاع نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے بارے میں کہاکہ سید حسن نصراللہ صرف ایک عالم دین ہی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک بہت بڑے عسکری کمانڈر بھی ہیں ۔ اور جس طرح سید حسن نصراللہ عربوں اور فلسطین کا سچے دل کے ساتھ دفاع کرتے ہیں اسی طرح ہم بھی ان کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے چاہتے ہیں۔
.........
/110