مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے دفاعی اور ثقافتی امور کے نائب سربراہ میجر جنرل سید مسعود جزائری نے عراق اور افغانستان میں عظیم حالات رونما ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تہران کی طرف سے بغداد کی حمایت کو اسٹراٹیجک قراردیا ہے۔ میجرجنرل جزائری نے امریکہ کی جانب مشرق وسطی کے دو ممالک پر حملے کی جانب ایرانی صدر احمدی نژاد کے حالیہ بیان کے متعلق نامہ نگار کےسوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ امریکہ اس سے قبل لبنان اور فلسطین میں دو جنگوں میں ذلت آمیز شکست کھا چکا ہے اور اگر تیسری جنگ میں بھی شکست کھانا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی مرضی ہے میجرجنرل جزائری نے کہا کہ عنقریب عراق اور افغانستان میں بھی بڑے واقعات اور تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں انھوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مشترکہ مفادات ہیں اور عراقی و ایرانی عوام کی ثقافت بھی مشترکہ ہے لہذا ایران کی جانب سے عراقی عوام کی حمایت مشترکہ مفادات اور ثقافت کی روشنی میں اسٹراٹیجک حمایت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں امن و ثبات ایران کے لئے اہم ہے ۔
.......
/110