کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور جلاؤ گھراؤ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے گلستان جوہر میں فرنیچر مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ،متعدد پتھاروں اور دکانوں کو آگ لگا دی۔ بفرزون، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں تین بسیں، پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعات ابو الحسن اصفہانی روڈ، گلستان جوہراور غریب آباد میں پیش آئے جہاں چار افراد ہلاک ہوئے۔ شہر میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گلستان جوہر میں یونٹ آفس پر فائرنگ سے یونٹ انچارج اظہر،یونٹ کمیٹی کے رکن رضوان شاہ ولد منظور ، اکبرعلی، رضوان، اسماعیل، احمدعلی اوروقارالحسن زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طورپرعلاقے میں واقع اسپتال دارالصحت لے جایاگیا، حالت نازک ہونے کے باعث انہیں عباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔تاہم رضوان شاہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دو کارکنوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
.........
/110