17 ستمبر 2010 - 19:30

عراق کی اعلی دینی مرجعیت اور علماء کرام نے حکومت سازی میں تاخیر پر ناراضگي کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سازی پر تاکیدکی ہے۔

عراق کے بزرگ مرجع  تقلید آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے ایک رکن نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی نے پارلمنٹ کے اجلاس میں دوہفتے کے التوا اور حکومت سازی میں تاخیر پرغصے کا اظہار کیا ہے اور تمام سیاسی گروہوں کو ھدایت دی ہےکہ جلد از جلد حکومت تشکیل دیں۔ درین اثنا حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک بزرگ عالم دین شیخ نعمہ عبادی نے کہا ہےکہ عراقی عوام حکومت سازی میں تاخیر سے ناراض ہیں اور چاہتےہیں کہ جلد از جلد حکومت تشکیل دی جائے۔ یادرہے عراقی پارلمنٹ نے اگلا اجلاس دوہفتوں تک ملتوی کردیاہے

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110