میجر جنرل جزائری نےایک روسی تجزيہ نگار کے اس بیان پر کہ اسرائیل اور امریکہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہے ہیں کہا کہ روس کو اس قسم کی خبریں نشر کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور یہ جان لینا چاہیے کہ ایران آج بہترین دفاعی پوزیشن میں ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنی ہوائی ، زمینی اور بحری سرحدوں کی مکمل حفاظت کرنے پر قادر ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی افواج اس دور کے پیشرفتہ ہتھیاروں کے علاوہ ایمانی جوش و جذبہ کے معنوی ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں ۔ جزائری نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمن بہت سی علاقائی اور عالمی مسائل و مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ اس قسم کی رپورٹیں ایران کو طویل المدت منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے باز نہیں رکھ سکتیں ۔ جزائری نے کہا کہ امریکی خلیج مکزیک میں تیل کے رساؤ پر قابو نہیں پاسکے اور اس بحران پر صبر نہیں کرسکتے وہ کیسے شدید فوجی طوفانوں کا مقابلہ اور انھیں برداشت کریں گے۔
.......
/110