17 ستمبر 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہرام امیری کی جان کی حفاظت امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ایران اپنے تمام شہریوں کی حمایت کے لئے اپنےتمام وسائل سے استفادہ کرےگا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اس ایرانی شہری کو جلد از جلد رہا کرنا چاہیے کیونکہ اس کو امریکیوں نے بلا جواز اغوا کیا ہے واضخ رہے کہ ایک سال قبل سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی نے عمرے پر گئے ہوئے شہرام امیری کو اغوا کرکے امریکی سی آئی اے کےحوالے کیا تھا سعودی عرب کی اس عظیم خیانت کو عالم اسلام کبھی فراموش نہیں کرےگا۔امریکہ نے شہرام امیری کے اغوا کی دستاویزات کو تہران میں امریکی مفادات کے نگراں سوئیس سفارتخانہ کے حوالے کیا ہے یاد رہے کہ  امریکہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ شہرام امیری نے امریکہ میں پناہ لے رکھی ہے لیکن شہرام امیری نے ایک ویڈيو پیغام میں امریکہ کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پناہ نہیں لی بلکہ مجھے اغوا کیا گیا ہے۔........

/110