موصولہ رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رضویہ تھانے کی حدود میں 28 سالہ شیعہ نوجوان ساجد عباس ولد قمرعباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق شہید ہونے والے 28 سالہ شیعہ نوجوان ساجد عباس کو ناظم آباد نمبر 1 کے قریب 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیاجوکہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جسکے بعد شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں منتقل کر دیا گیا۔شہید کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغربین مسجد و امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہیدہونے والے شیعہ نوجوان کا ناظم آباد میں پرینٹنگ پریس تھا ،اُنہیںوہیں جاتے ہوے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ کئی روز سے جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں درجنوں شیعہ افراد شہیدہو چکے ہیں تاہم حکومت کی بے حسی تا حال جاری ہے جس پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110