گورنر علی محمد آزاد نے کہا کہ عبدالمالک ریگي کے دہشتگرد گروہ کے وحشیانہ جرائم کے پیش نظر عوام یہ چاہتے تھے کہ اس دہشتگرد کو جلداز جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشتگرد کو پھانسی کی سزا دئے جانے سے عوام نے چین کا سانس لیاہے کیونکہ اس نے کئي برسوں سے سیستان وبلوچستان میں بدامنی پھیلارکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمالک ریگي کو پھانسی سے سامراجی ممالک ہرگز خوش نہیں ہونگے کیونکہ انہوں نے اپنے اس آلہ کارپردوسرے ملکوں میں بدامنی پھیلان کے لئے بھاری سرمایہ کاری کی تھی۔
........
/110