17 اگست 2010 - 19:30

مسلم لیگ قاف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرالزام عائدکیا ہے کہ اس نے ایران اوراسرائیل کے حوالے سے دوہرامعیاراپنارکھاہے۔

چودھری شجاعت کاکہناہے کہ ان کی جماعت غزہ کے محصورفلسطینیوں کی امداد کے لئے جانے والے قافلے کا حصہ بنے گی۔مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان، فلسطینیوں کے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھائے ۔ چودھری شجاعت کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ق دس فلسطینی بچوں کی کفالت کرے گی۔ مشاہد حسین نے کہا کہ عید کے بعد غزہ کے امدادی قافلے میں مسلم لیگ قاف بھی شریک ہوگی ۔ انہوں نے چوھدری نثارعلی خان کی بجٹ پر تقریرکے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس اضافے پر تنقید کو بے جاقراردیا انہوں نے کہا چوھدری نثارایک مفادپرسٹ لیڈرہیں۔مشاھدحسین سیدنے اس موقع پر ایران پر پابندیوں کی مذمت کی اورکہا کہ اقوام متحدہ دوہرامعیارختم کرکے اسرائیلی مظالم کا نوٹس بھی لے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110