17 اگست 2010 - 19:30

نئی دھلی میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندے ، حجت الاسلام غلام رضا مہدوی نے اپنے صدارتی خطبے میں رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایت العظمی حضرت امام خمینی (رہ) کوصدی کی عظیم شخصیت قرار دیا

 ادارہ تفھیم اسلام اور شھید مطھری سوسائٹی کے زیر اھتمام باب العلم ، اوکھلا میں یادخمینی کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم میں نئی دھلی میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندے ، حجت الاسلام غلام رضا مہدوی اپنے صدارتی خطبے میں رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایت العظمی حضرت امام خمینی (رہ) کوصدی کی عظیم شخصیت بیان کرتے ہوئے کہا :

 وہ بے پناہ ایمانی ، روحانی اور عرفانی قوتوں کے حامل تھے جرآت ،استقامت اور خود اعتمادی ان کی وہ تین خصوصیات تھیں جن سے ھر دور کا اسلامی معاشرہ استفادہ کرسکتا ہے ۔

حجت الاسلام غلام رضا مہدوی  نے کہا : اگرعصر حاضر کا مسلمان علم وحکمت کے ساتھ مخلصانہ جد وجہد کرے تو اپنا کھویا ہوا وقارپھرسے حاصل کرسکتا ہے ۔

ادارہ تفھیم اسلام کے جنرل سکریٹری ڈاکٹرحسن کمیلی نے امام کے  پیغام کے حوالے سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اگر مسلمان متحد ہوجائیں تواسلام دشمن طاقتوں کو خاک میں ملا سکتے ہیں ۔

شھید مطھری سوسائٹی کے صدر حجت الاسلام جلال نقوی نے حاضرین کے سامنے اس سوسائٹی کی سرگرمیوں کی مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: اس سوسائٹی کی جانب سے عنقریب علامہ
حافظ کفایت حسین کی علمی خدمات کے حوالے سے ایک عظیم سمینار کے انعقاد کیا جائے گا ۔

...........................

/152