17 اگست 2010 - 19:30

صہیونی ریاست نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے اسرائيلی مفادات کے تحفظ کی واضح یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی پیشرفت سے تل ابیب متاثر نہیں ہوگا۔

صہیونی ریاست کے حکام کے مطابق اوباما نے دو ہفتے قبل نیتن یاہو کو ذاتی پیغام میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی اقوام متحدہ کے تحت کوششیں صہیونی ریاست کی ایٹمی صلاحیت بڑھانے پر اثرانداز نہیں ہوں گی جبکہ اقوام متحدہ میں صہیونی ریاستی مفادات کیخلاف کوئی قرارداد بھی منظور نہیں ہوگی۔ ......

/110