اطلاعات کے مطابق صہیونی جنگي طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقوں بالخصوص ائیرپورٹ پربمباری کی ہے جس میں ائیرپورٹ اور اطراف کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ سنیچر کے دن بھی صہیونی طیاروں نے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے بہانے غزہ کے مختلف علاقوں پربمباری کی تھی۔ ادھر اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو حفظان صحت اور تعلیمی شعبوں میں بدستور مسائل درپیش ہیں اور غزہ کی بڑی آبادی بے روزگاری کا شکارہے۔
........
/110