بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مائیکرو ڈرون ایسے ڈرونز ہیں جو چار بنیادی ماڈلز ـ Flapping Wing، بال ثابت (Fixed Wing)، بال چرخان (Rotary Wing) اور عمودی اڑآن (Vertical Take-off and Landing [VTOL]) — میں ڈیزائن کئے جاتے ہیں۔ منفرد خصوصیات کی وجہ سے یہ ڈرون مختلف استعمالات میں کام آتے ہیں اور حالیہ برسوں میں بہت سے ممالک کی توجہ اپنی طرف مبذول کر چکے ہیں۔
فوجی شعبے میں بھی مائیکرو ڈرونز کی خاص صلاحیتیں ہیں اور یہ اینٹی آرمر، اینٹی پرسنل اور اینٹی فورٹیفکیشن قسم کے مختلف پے لوڈ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مشہد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی حصول یابیوں کی نمائش میں اس فورس کے تین نئے مائیکرو ڈرون پیش کئے گئے، جن میں سے ہر ایک مختلف مشن انجام دیتا ہے؛ حملہ آور ڈرونز کا مقابلہ کرنے سے لے کر خودکش کارروائی اور قریبی فاصلے پر دشمن کی افواج کو نشانہ بنانے تک۔
سایہ؛ حملہ آور ڈرونز کے شکار کے لئے
پہلی مصنوعات دفاعی کواڈ کاپٹر "سایہ" ہے جو ہر قسم کے ڈرونز اور جارح مائیکرو ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نظام تھرمل امیجنگ سے فائدہ اٹھاتا ہے اور رات اور ناموافق موسمی حالات میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دو کلوگرام وزنی "سایہ" ڈرون، ایک کلوگرام پے لوڈ اٹھانے کی صلاحیت اور 10 کلومیٹر رینج کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی رفتار 450 سے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پرواز جاری رکھنے کی صلاحیت پانچ منٹ بتائی گئی ہے۔ مختلف سطحوں سے اڑان بھرنے اور یہاں تک کہ بڑے ڈرونز کو مدر ڈرون کے طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت بھی اس ہتھیار کی خصوصیات میں شامل ہے۔
قاصدک؛ الیکٹرانک جنگ کے خلاف خودکش مائیکرو ڈرون
دوسری تخلیق "قاصدک" مائیکرو ڈرون ہے جو الیکٹرانک جنگی آلات سے آلودہ ماحول میں کام کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون آٹو پائلٹ اور آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرونی مواصلات اور GPS جیسے نظاموں پر کم انحصار کرتا ہے۔
قاصدک کا وزن 13 کلوگرام ہے اور یہ تین کلوگرام وزن کا پے لوڈ اٹھا سکتا ہے۔ اس کی آپریشنل رینج 40 سے 50 کلومیٹر، حتمی رفتار تقریباً 90 کلومیٹر فی گھنٹہ اور فضا میں رہنے کی صلاحیت 45 منٹ بتائی گئی ہے۔
این ریزپرنده نیز برای فعالیت در محیطهای فاقد سیگنال GPS توسعه یافته و از قابلیت پرواز خودکار و هدفیابی تصویری بهره میبرد. وزن آن حدود ۲ کیلو و ۸۰۰ گرم، برد عملیاتیاش ۲۰ کیلومتر و سرعت نهایی آن حدود ۲۵۰ کیلومتر بر ساعت است. مداومت پروازی این محصول نیز پنج دقیقه اعلام شده است.
منی ایچر (مُصغّر = Miniature) خودکش ڈرون؛ امریکی سوئچ بلیڈ سے مشابہت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی تیسری تخلیق منی ایچر خودکش ڈرون ہے جو ڈیزائن کے لحاظ سے امریکی ڈرون Switchblade 300 سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔
یہ مائیکرو ڈرون بھی GPS سگنل کے بغیر کے ماحول میں کام کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور خودکار پرواز اور تصویری ٹارگٹنگ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس کا وزن تقریباً 2/8 کلوگرام، آپریشنل رینج 20 کلومیٹر اور حتمی رفتار تقریباً 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ ڈرون پانچ منٹ تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان تین مصنوعات کی رونمائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس بڑے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کی تیاری کے ساتھ ساتھ ٹیکٹیکل مائیکرو ڈرونز کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے؛ ایسے ڈرون جو قریبی دفاع اور جارحانہ کارروائیوں کے شعبے میں ضمنی مشنوں کے ساتھ نئی جنگوں کے میدان میں آپریشنل افواج کی ضروریات کا کچھ حصہ پورا کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ