بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ "جنگِ رمضان" میں امریکہ کی ایران کے سامنے تزویراتی شکست کے بعد، واشنگٹن مغربی ایشیا میں اپنے فوجی ڈھانچے کی بنیادی نظرثانی کر رہا ہے۔ اس نظرثانی کا مرکز خلیج فارس کے زدپذیر (Vulnerable) اڈوں سے فوجی صلاحیت کا کچھ حصہ مقبوضہ علاقوں (اسرائیل) میں منتقل کرنا ہے۔ تاہم یہ جغرافیائی تبدیلی بنیادی سلامتی مسئلہ حل نہیں کرتی، کیونکہ وہی ایرانی میزائل طاقت جو خلیج فارس کے امریکی اڈوں کو ناقابلِ دفاع بنا چکی ہے، مقبوضہ علاقوں کو بھی مکمل طور پر اپنی زد میں رکھتی ہے۔
حصۂ دوئم:
جنگ کے دوران امریکہ نے "جیرالڈ فورڈ" بحری گروپ کو بھی مقبوضہ علاقوں کے قریب بحیرہ روم کی طرف بھیجا تاکہ ایران کی براہِ راست زد سے فاصلہ رکھتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کے فریم میں ڈیٹرنس کو دوبارہ ترتیب دے۔

واشنگٹن کے لئے یہ منتقلی ایک مشکل حل تلاش کرنے کی کوشش ہے: فوجی موجودگی برقرار رکھی جائے مگر مہنگے سازوسامان کو مرکوز اور تباہ کن میزائل حملوں سے محفوظ رکھا جائے۔

لیکن مقبوضہ علاقے، محدود تزویراتی گہرائی تو ہو سکتے ہیں لیکن امریکی حمایت پر بنیادی انحصار کی وجہ سے، خلیج فارس کے اڈوں کے مقابلے "محفوظ تر پناہ گاہ" تصور کئے جاتے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ مشترکہ فوجی ڈھانچے بنانے کے منصوبے آگے بڑھا رہے ہیں جو اسرائیل میں امریکی طیاروں کی طویل المدتی تعیناتی ممکن بنائیں۔

لیکن معاملہ پھر بھی حل نہیں ہوتا: یہ جغرافیائی تبدیلی بنیادی مسئلے کو حل نہیں کرتی بلکہ اسے ایک نقطے سے دوسرے نقطے پر منتقل کرتی ہے۔ ایران کی میزائل طاقت، جس نے جنگِ رمضان میں دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے میں اپنی کارکردگی ثابت کی ہے، مقبوضہ علاقوں کو بھی خاص طور پر ـ کم تزویراتی گہرائی کے باعث ـ مکمل طور پر اپنی زد میں رکھتی ہے۔

حاج قاسم، خیبرشکن، خرمشہر، فتاح جیسے میزائل، ہزار کلومیٹر سے زائد رینج اور زیادہ تباہی کی طاقت والے بھاری وار ہیڈز کے ساتھ، قیمتی اہداف پر حملے کے لئے بنائے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں کی رینج 2000 کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے اور رینج کی سابقہ ممانعتیں ہٹا لی گئی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ صلاحیت صریحاً "قبرص اور یونان میں اسرائیلی جنگی طیاروں اور یورپ میں امریکی اڈوں تک رسائی" فراہم کرتی ہے۔ لہٰذا امریکی سازوسامان کی مقبوضہ علاقوں میں منتقلی تزویراتی حل نہیں بلکہ "رسک مینجمنٹ" ہے جو اب بھی زدپذیری کے اسی سطح پر کام کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ