اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے عشق آباد کے دورے کے بعد اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمسایہ ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیح ہیں۔
عراقچی نے کہا کہ ہمارے درمیان مشترکہ تاریخ اور گہرے ثقافتی روابط، باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا:
عشق آباد میں صدر سردار بردی محمداف سے ملاقات کرکے مجھے خوشی ہوئی۔ اس کے علاوہ اپنے دوست اور ہم منصب، وزیرِ خارجہ رشید مردوف کے ساتھ بھی تعمیری بات چیت ہوئی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور گہرے ثقافتی روابط، تعاون کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عراقچی نے اپنے دورۂ عشق آباد کے دوران ترکمانستان کے صدر اور وزیرِ خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔
آپ کا تبصرہ