29 ستمبر 2026 - 18:02
عراق: کرکوک کے صحرا میں داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا

عراق کے صوبہ کرکوک میں ایک سکیورٹی ذریعے نے آج منگل کو بتایا ہے کہ داعش کے اہم کمانڈروں میں شامل رشید احمد الجبوری المعروف ’’شلیش‘‘ کو شمالی عراق کے صحرائے کرکوک میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کے صوبہ کرکوک میں ایک سکیورٹی ذریعے نے ’’المعلومہ‘‘ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے داعش کے ایک اہم کمانڈر رشید احمد الجبوری المعروف ’’شلیش‘‘ کا سراغ لگایا اور اسے صحرائے کرکوک میں گرفتاری تک مسلسل تعاقب کیا۔

اس ذریعے نے مزید بتایا کہ یہ اچانک کارروائی تھی اور اسے کسی قابل ذکر مزاحمت کے بغیر انجام دیا گیا۔

سکیورٹی ذریعے نے وضاحت کی کہ ’’شلیش‘‘ داعش سے وابستہ ایک خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور صوبہ نینویٰ کا رہائشی ہے۔ اس کے بھائی کو اس سے قبل دہشت گردی کے مقدمات کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اس سے پہلے وہ صوبہ صلاح الدین کی تسفیرات جیل سے فرار ہو گیا تھا۔

اس ذریعے نے تاکید کی کہ گرفتار ہونے والے شخص کو داعش کے اہم کمانڈروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو کسی قابل ذکر مزاحمت کے بغیر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha