27 ستمبر 2026 - 08:59
ٹرمپ: ایران کی پیشکش ٹھکرادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کی حالیہ پیشکش مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس کے تحت ایران فوری طور پر تجارت بحال کرے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ آبنائے ہرمز کے گرد فولادی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے اور اس کی بندش کے باعث ایران کے پاس اب پیسہ نہیں رہا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے اور وہ بھی معاہدے کے حق میں ہیں، تاہم ایران کی موجودہ پیشکش قابلِ قبول نہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں بتایا تھا کہ ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو سات روزہ منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے مطابق ایران کی شرائط تسلیم ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز سات دن کے اندر کھول دی جائے گی۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha